ابنا: تیونس کے صدر منصف المرزوقی نے ملک میں 3 سال سے نافذ ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق صدارتی محل سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اور مسلح افواج کے سربراہ نے 2011 سے ملک میں نافذ ایمرجنسی اٹھانے کا اعلان کردیا ہے تاہم اس کی وجہ سے ملک کی موجودہ پالیسیوں، قانون اور سرحدی علاقوں میں جاری فوجی آپریشن میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں ہو گی۔......./169
8 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512266
تیونس کے صدر منصف المرزوقی نے ملک میں 3 سال سے نافذ ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔